انگلش ٹی ٹوئٹنی ٹورنامنٹ میں محمد رضوان نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

انگلش ٹی ٹوئٹنی ٹورنامنٹ میں محمد رضوان نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان نے انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ویٹالیٹی بلاسٹ میں ڈیبو پر 81 رنز اسکور کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے اور سب سے بڑا سکور کرنے والے پاکستانی بھی بن گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے سسکس کی نمائندگی کرتے ہوئے گلیمورگن کاؤنٹی کے خلاف 60 گیندوں پر بطور اوپنر 81 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیپر اور بیٹر محمد رضوان نے انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ویٹالیٹی بلاسٹ میں ڈیبو پر 81 رنز اسکور کرکے ریکارڈ قائم کیا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عمر اکمل نے 2015 میں لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ ڈیبو پر ناقابلِ شکست 76 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔