پاکستان کے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے

پاکستان کے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے
اسکردو: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ چوٹ لگنے سے جاں بر نہ ہو سکے اور اسکردو میں انتقال کر گئے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان کے کوہ پیما علی رضا سدپارہ کا انتقال ہو گیا، علی رضا سدپارہ اس ماہ پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے ریجنل اسپتال اسکردو میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 56 سال تھی۔ انہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیوں سمیت 7 ہزار میٹر سے بلند پہاڑوں تک کو 17 بار سر کیا تھا اور علی رضا نے رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر بھی جانا تھا۔ علی سدپارہ پہاڑ سے گر کر زخمی ہوئے کہ جس سے ان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔ معروف کوہ پیما 17 مئی کی صبح معمول کی پریکٹس کے دوران پہاڑ سے پھسل کر زخمی ہوئے تھے اور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر کا یہ کہنا تھا کہ علی رضا سدپارہ کی ریڑھ کی ہڈی پر گہری چوٹ لگ گئی ہے۔ سیکریٹری الپائن کلب پاکستان کرار حیدری نے کہا تھا کہ سدپارہ پہاڑ سے پھسل کر کھائی میں جا گرے تھے، جس کی وجہ سے ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ علی رضا سدپارہ کے کارناموں پر قوم کو فخر ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔