آرمی چیف کا پاکستانی کوہ پیما علی رضا سد پارہ کے انتقال پر اظہار افسوس

آرمی چیف کا پاکستانی کوہ پیما علی رضا سد پارہ کے انتقال پر اظہار افسوس
راولپنڈی : آرمی چیف نے پاکستانی کوہ پیما علی رضا سد پارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف پاکستانی کوہ پیما علی رضا سد پارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دعا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کی مغفرت فرمائے۔ خیال رہے کہ معروف پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ کا انتقال ہو گیا، علی رضا سدپارہ اس ماہ پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے ریجنل اسپتال اسکردو میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 56 سال تھی۔ انہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیوں سمیت 7 ہزار میٹر سے بلند پہاڑوں تک کو 17 بار سر کیا تھا اور علی رضا نے رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر بھی جانا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔