خسروبختیار نے بھی پی ٹی آئی سے دوری اختیار کرلی

خسروبختیار نے بھی پی ٹی آئی سے دوری اختیار کرلی
سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کے اس سیاسی فلسفے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے دل سوز واقعات نے مجھے بھی مجبور کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے فلسلفے سے دور ہوجاؤں، میرا 25 سال کا تجربہ،مقامی، صوبائی اور قومی منصوبوں کے فرائض ادا کرنے پر محیط ہے، تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے کے ساتھ اب نہیں چل سکتا ہوں ۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 1 سال قبل پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کہا تھا کہ اداروں کے ساتھ محاز آرائی نقصان دہ ہوگی۔ پی ٹی آئی کورکمیٹی کی ممبرشپ اور جنوبی پنجاب کی صدارت بھی سال پہلے چھوڑ دی تھی۔ خیال رہے کہ کپتان کے کھلاڑیوں میں پارٹی چھوڑنے کا مقابلہ جاری ہے ، ابرارلحق ، فردوس عاشق اعوان اور سیف اللہ نیازی کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان، لاہور سے ڈاکٹر مراد راس نے عمران خان کو الوداع کہہ دیا کہا توڑ پھوڑ کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بن سکتا، دیوان عظمت ، احسن انصر بھٹی اور طارق ارشاد بھی پارٹی کو خدا حافظ کہنے والوں میں شامل ہیں . اس کے علاوہ جنوبی پنجاب سے 7سابق ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز نے بھی پارٹی چھوڑ دی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔