شادی کی تقریب میں دلہےکودلہن کا بوسہ لینا مہنگا پڑگیا

شادی کی تقریب میں دلہےکودلہن کا بوسہ لینا مہنگا پڑگیا
کیپشن: شادی کی تقریب میں دلہےکودلہن کا بوسہ لینا مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک: شادی کی تقریب میں دولہا کو اپنی دلہن کیلئے سرعام محبت کا مظاہرہ کرنا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ پیر کو اتر پردیش میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی جب دولہا نے اپنی دلہن کا سب کے سامنے بوسہ لیا۔دولہا کا یہ فعل لڑکی کے اہلخانہ کو شدید ناگوار گزرا اور انہوں نے دولہا اور اسکے رشتے داروں کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔

دلہن کے گھر والے مشتعل ہوکر لاٹھیاں اٹھائے اسٹیج پر چڑھ گئے اور دولہا اور اسکے اہل خانہ کی پٹائی کی، تصادم میں دلہن کے والد سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

صورتحال کو سنبھالنے کیلئے پولیس کو بلانا پڑا جس نے دونوں خاندانوں کے 7 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دلہن کے والد نے پیر کی رات اپنی دونوں بیٹیوں کی شادیاں رکھی تھیں، پہلی شادی خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جبکہ دوسری تقریب میں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

دلہن کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ دولہے نے اسے اسٹیج پر زبردستی بوسہ دیا جبکہ دولہے کا کہنا ہے کہ دلہن نے خود بوسہ لینے پر اصرار کیا تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق ابھی تک دونوں خاندانوں کی طرف سے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم گرفتار باراتیوں پر عوامی امن کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News