یونان نے پاکستانی صحافی مونا خان کے داخلے پر 5 سال کی پابندی لگا دی

 یونان نے پاکستانی صحافی مونا خان کے داخلے پر 5 سال کی پابندی لگا دی
کیپشن: mona khan anchor
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)یونانی حکومت نے پاکستانی صحافی مونا خان کے یونان میں داخلے پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مونا خان کو 20 دن کے اندر یونان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کا نام شینگن انفارمیشن سسٹم میں شامل کر دیا گیا ہے، اس کے تحت اگر وہ کسی دوسرے شینگن ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتی ہے تو ان پر تمام شینگن ممالک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی، تاہم وہ پاکستان سے کسی بھی دوسرے غیر شینگن ملک کا سفر کر سکتی ہیں۔

مونا خان کا نام ان کی گرفتاری سے صرف 24 گھنٹے قبل قومی سلامتی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا تاہم حکام نے مونا خان کا نام فہرست میں شامل کرنے کی وجوہات نہیں بتائی۔ 

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یونان میں پاکستانی صحافی کے خلاف سوشل میڈیا مہم بھی چلائی گئی ہے، جہاں اسے ان کی شناخت، کامیابیوں اور گرفتاری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ مونا خان سرکاری ٹی وی میں اینکر پرسن ہیں، وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوئیں تھیں انہیں پولیس نے پاکستانی پرچم دکھانے پر گرفتار کر لیا۔

Watch Live Public News