علی امین گنڈاپور کی محسن نقوی سے ملاقات: سرکاری اسٹاف کو کمرے سے کیوں نکالا گیا؟

علی امین گنڈاپور کی محسن نقوی سے ملاقات: سرکاری اسٹاف کو کمرے سے کیوں نکالا گیا؟
کیپشن: Ali Amin Gandapur's meeting with Mohsin Naqvi: Why were the government staff kicked out of the room?

ویب ڈیسک: ذرائع نے خبر دی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے آج ہونے والی ملاقات سے قبل سرکاری اسٹاف کو بھی کمرے سے نکال دیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی دوسرے روز بھی ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ گزشتہ روز بھی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی تھی۔ 

گزشتہ روز کی ون ٹو ون ملاقات کے بعد لوڈشیڈنگ مسائل بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکت کے بعد علی امین گنڈاپور بانی تحریک انصاف سے اڈیالہ ملاقات کرنے گئے۔ 

آج بھی بجلی لوڈشیڈنگ اجلاس سے قبل 20 منٹ تک وزیر داخلہ محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی۔ ون ٹو ون ملاقات سے قبل سرکاری اسٹاف کو کمرے سے باہر نکالا گیا۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بانی تحریک انصاف کی رہائی سمیت سیاسی ایشوز ڈسکس کیے۔

واضح رہے کہ مجموعی طور پر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ سے یہ دسویں ملاقات تھی اور رواں ہفتے میں یہ تیسری ملاقات تھی۔

Watch Live Public News