برگر لیٹ دینے پر 2 افراد کا قتل،ملزم کی درخواست ضمانت خارج

برگر لیٹ دینے پر 2 افراد کا قتل،ملزم کی درخواست ضمانت خارج
انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم قاسم علی کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق برگر لیٹ دینے پر دو افراد کو قتل اور چار کو زخمی کرنے کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم قاسم علی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا ۔ ملزم قاسم علی نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، ملزم پر رحیم فاسٹ فوڈ پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور چار کو زخمی کرنے کا الزام ہے ۔ پراسکیوٹر نے ملزم کیخلاف درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی، ملزمان کیخلاف تھانہ باغبانپورہ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ اس حوالے سے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان نے رحیم فاسٹ فوڈ کے ملازمین حسن رضا اور عمران علی کو گولیاں مار کر قتل گیا، فائرنگ سے چار شہری بھی زخمی ہوئے، پولیس نے ملزم قاسم علی سعید گجر ، مصطفی، طاہر گجر، شان گل، یوسف عرف یاسین ، محمد چاند اور زین علی کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ ملزمان کا برگر لیٹ دینے پر رحیم فاست فوڈ کے ملازمین سے جھگڑا ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔