نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ طالبان کی اقتدار میں واپسی پر خدمات کی فراہمی میں خلل سے غذا کی قلت کا خطرہ ہے.
اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ طالبان کی اقتدار میں واپسی کے تناظر میں ملک میں خدمات کی فراہمی میں خلل سے افغانستان میں غذا کی قلت کا فوری خطرہ ہے۔اقوا م متحدہ کی پاپولیشن فنڈ کی ڈائریکٹر NATALIA KANEMنے کہا کہ افغانستان کی صورتحال فوری توجہ کی متقاضی ہے جہاں کم از کم ایک تہائی آبادی غذائی قلت سے متاثر ہو ئی ہے۔
اُدھر اقوام متحدہ نے افغانستان میں صحت کی سہولیات کیلئے ساڑھے چار کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کی ہے۔