وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کر دیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 99.89 فیصد طلبا امتحانات میں کامیاب ہوئے۔70 ہزار 79 بچوں نے امتحانات دیئے۔ 69ہزار 503 طلبا امتحانات میں کامیاب ہوئے۔ پہلی پوزیشن دو طلبہ اور ایک طالبہ کے نام رہی۔ عمر مقصود، عزیر عرفان اور ماہین خالد نے 1098 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نتائج کے مطابق معیزہ زاہد 1094 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اریان عتیق، ونیزہ نعیم اور شائزہ ذوالفقار نے 1093 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔