سابق افغان صدر اشرف غنی کا آفیشل فیس بک پیج ہیک ہو گیا

سابق افغان صدر اشرف غنی کا آفیشل فیس بک پیج ہیک ہو گیا
ویب ڈیسک: افغانستان کے سابق صدر اشرف کے فیس بک پیج کو ہیکرز نے ہیک کر لیا ہے۔ اس حوالے سے تصدیق بھی سامنے آئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں اشرف غنی کی جانب سے فیس بک پیج کے ہیک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں انھوں نے لکھا کہ میرا آفیشل فیس بک پیج ہیک ہو گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پیج گزشتہ روز ہیک ہوا۔ جب تک پیج بحال نہیں ہو جاتا، تب تک پیج پر اپلوڈ یا شائع کیے جانے والا مواد درست نہ سمجھا جائے۔ انھوں نے اپنی ٹویٹ میں ہیکرز کے حوالے سے کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔ ہیک کیے جانے کے بعد نہ معلوم ہیکرز پیج کے ذریعہ پوری دنیا سے افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ کابل پر افغان طالبان کے کنٹرول کے وقت اشرف غنی ملک چھوڑ کر متحدہ عرب امارات چلے گئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔