یہ میرا آخری لانگ مارچ اور دھرنا ہوگا، عمران خان

یہ میرا آخری لانگ مارچ اور دھرنا ہوگا، عمران خان
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کہ یہ میرا آخری لانگ مارچ اور دھرنا ہوگا، اس کے بعد ملک شفاش انتخابات کی طرف جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نےت پشاور میں کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے قوم کو نکالوں گا، مسلط کیے گئے غلاموں کے خلاف قوم کو باہر بلاؤں گا۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کل رات ایک مفرور کے ساتھ پہنچا ہے، اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر پاکستان سے فرار ہوا تھا، وہ اس لیے واپس آیا ہے کہ کرپشن کے کیسز ختم کرنے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم نے ان سب کو چھپنے کی جگہ نہیں دینی، ساری جگہ پر میرے نوجوان تیار ہیں، رانا ثنا اللہ تمہاری پولیس، آنسوگیس اور رابڑ کی گولیاں ہمیں نہیں روک سکتی، ابھی کپتان کے دماغ میں کیا پالان بن رہا ہے کسی کو نہیں پتا۔ عمران خان نے خطاب میں کہا کہ یہ میرا آخری لانگ مارچ اور دھرنا ہوگا، اللہ پر یقین ہے اس کے بعد ملک شفاف الیکشن کی طرف جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب سے دوستی چاہتے ہیں مگر غلامی کسی کی نہیں کریں گے، ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جو اپنے پیر پر کھڑا ہو، نہ میں کبھی جھکا نہ قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔