پشاور(پبلک نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کا ٹاون ون میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، مصالحہ جات کے گودام سے 1000 کلو سے زائد چاول کے چھلکے برآمد کر لئے، چاول کے چھلکوں کو سرخ مرچ کی تیاری میں استعمال کیا جا رہا تھا۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پشاور: میں کاروائی کے دوران پانچ کلو مضر صحت کیمکلز اور80 لیٹر باسی تیل بھی برآمد ہوا۔ گودام سے 300 کلو سے زائد چنے کے چھلکے بھی برآمد کیے گئے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چنے کے چھلکے چائے کی پتی بنانے میں استعمال کئے جا رہے تھے جس کی وجہ سے گودام سیل کر دیا گیا۔ نوشہرہ اکوڑہ خٹک میں گوشت کی مختلف دکانوں کا معائنہ بھی کیا گیا اور قیمے میں رنگ کے استعمال پر ایک دکان سیل کر دی گئی۔