اسلام آباد(پبلک نیوز) این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ 27 اپریل کو پاکستان میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے بتایا گیا کہ ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ویکسین لگوانے والوں کی تعداد پہلی دفعہ ایک لاکھ سے زائد ہو گئی۔ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نگزشتہ روز 1 لاکھ 17 ہزار 852 شہریوں کی ویکسینیشن ہوئی۔اس وقت تک 2.1 ملین شہریوں کی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی کہ لوگ خود کو رجسٹر کروا رہے ہیں۔انہوں نے درخواست کی کہ چالیس سال اور زائد عمر کے افراد زیادہ سے زیادہ خود کو رجسٹر کروائیں۔