نورا احساس: سوات میں ریسٹورنٹ کھولنے والی پہلی خاتون

نورا احساس: سوات میں ریسٹورنٹ کھولنے والی پہلی خاتون

سالہ ویب ڈیسک: سماجی رکاوٹیں ہمیشہ سے خواتین کا راستہ روکتی آئی ہیں۔ لیکن سوات کی طالبہ نورا احساس نے ان رکاوٹوں کو ایک طرف کرتے ہوئے اپنا چائے خانہ کھول لیا ہے۔ ان کے اس اقدام کو مثالی قرار دیا جا رہا ہے۔

نورا احساس کا کہنا ہے کہ میرا ارادہ تھا میں اپنا ریستوران کھولوں گی۔ یہ ارادہ کافی عرصہ سے کررکھا تھا جو بالآخر پورا ہوا۔ مقامی لوگوں نے بہت روک ٹوک کی مگر میں نے یہ عزم کیا تھا جس پر قائم رہی۔

18 سالہ طالبہ نے اپنے ریستوران کا نام چائے ساز رکھا ہے۔ جہاں پر وہ چائے بناتی ہیں اور پراٹھے بھی۔ ان کو اس بات پر یقین ہے کہ مزید خواتین بھی ان کو دیکھتے ہوئے حوصلہ افزائی حاصل کریں گی اور اپنا کاروبار شروع کریں گی۔

افطاری کے بعد مزیدار چائے اور گرما گرم پراٹھوں کے لیے شہری نورا کے ریستوران کا رخ کرتے ہیں۔ شہری اس بات سے خوش ہیں کہ ایک نوجوان لڑکی نے ریستوران کھولا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں پر موجود دیگر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کاروبار شروع کرنے چاہئیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔