سابق حکمران برطانوی وزیر اعظم سے بھی آگےنکل گئے

سابق حکمران برطانوی وزیر اعظم سے بھی آگےنکل گئے

کوئٹہ ( پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ جہاں برطانیہ کا اپنا وزیر اعظم جائیداد نہیں لے سکتا، ہمارے سابق حکمران وہاں پر بھی جائیدادیں لے کر بیٹھے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بلوچستان پر اس طرح سے توجہ نہیں دی گئی جو اس کا حق تھا، یہی وجہ ہے کہ صوبہ پیچھے کی طرف چلاگیا۔ ماضی میں کی گئی غلطیوں کا ہم ازالہ کر رہے ہیں۔ نظر انداز کیے جانے والے علاقوں پر توجہ دے رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکمرانوں میں لندن کے ایسے امیر ترین علاقوں میں جائیدادیں بنائیں جہاں پر برطانوی وزیر اعظم بھی جگہ نہ لے سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جب اقتدار ملا تو دہشتگردی کا دور دورہ تھا۔ پانچ سو سے زائد پولیس اہلکار اور افسران شہد چکے تھے جس کے بعد صوبہ کی پولیس مایوسی سے دو چار ہو چکی تھی۔ مخالفیں کہتے رہے کہ کدھے ہے نیا پاکستان، عوام نے اعتماد کیا اور دو ہزار اٹھارہ میں وفاقی حکومت ملی۔ وفاق میں آنے کا مطلب ہے کہ صوبہ میں کام کیا تھا۔ کے پی کے میں غربت کم کی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ یو این ڈی پی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں انسانوں پر سرمایہ کاری زیادہ ہوئی جس کی وجہ سے غربت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔