ایلون مسک مستقبل میں کونسی بڑی خریداری کر رہے ؟

ایلون مسک مستقبل میں کونسی بڑی خریداری کر رہے ؟
اسلام آباد: ارب پتی ایلون مسک نے مستقبل کی بڑی خریداری سے بھی دُنیا کو آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ہی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پایا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس معاہدے کے بعد ایلون مسک کو نیٹ فلکس خریدنے کا مشورہ دیتے نظر آئے تاہم انہوں نے اپنی مستقبل کی خریداری سے آگاہ کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے لکھا کہ میں اب مستقبل میں مشہور مشروب کمپنی خریدنے جارہا ہوں۔ خیال رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر نے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔جس کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔