ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ سےایک دہشتگرد ہلاک

ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ سےایک دہشتگرد ہلاک
کیپشن: ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ سےایک دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے سنجاوی روڈ پر مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد موقع پر مارا گیا جبکہ ایک زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News