وزیر اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سےملاقات،منصوبےمکمل کرنےپراتفاق

وزیر اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سےملاقات،منصوبےمکمل کرنےپراتفاق
کیپشن: وزیر اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سےملاقات،منصوبےمکمل کرنےپراتفاق

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر سے ملاقات کی اور پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پرصدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات کے دوران اپنے سابقہ دور حکومت میں اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف منصوبوں میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

محمد شہباز شریف نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا اور اس حوالے سے ڈاکٹر الجاسر کے ذاتی تعاون اور قائدانہ کردار کو تسلیم کیا،ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری ، تعمیرنو اور روزگار میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صحیح خطوط پر استوار کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تمام خدشات کو دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز مہیا کرنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے ۔

ملاقات کے آخر میں صدراسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسرکا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا بانی رکن ہے اور ایک انتہائی اہم ممبر ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی و آبی وسائل سے نوازا ہے ، پاکستان کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور طرح سے مستفید ہوا جا سکتا ہے ،پاکستان کی خوشحالی اور بہتری کے لئے دعا گو ہیں۔

ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری بھی موجود تھے۔

دورہ سعودی عرب کا دوسرا روز، وزیراعظم آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز ریاض میں مصروف دن گزاریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے اور عالمی صحت کے ایجنڈے سے متعلق سیشن میں اظہار خیال کریں گے۔

اس دوران وزیراعظم امیر کویت مشعل الاحمدالجابرالصلاح سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم کی سعودی وزیر خزانہ، صنعت، سرمایہ کاری سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کوچیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے اور اس موقع پر انکی عالمی مالیاتی فنڈ کی ایم ڈی، صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ملاقات ہوگی۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-28/news-1714291452-2330.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-28/news-1714291452-2330.mp4

سعودی عرب عالمی اقتصادی فورم کے ایک خصوصی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں عالمی تعاون اور توانائی برائے ترقی پر توجہ دی جائے گی، یہ تقریب 28 تا 29 اپریل 2024 کومنعقد ہو گی۔

سعودی عرب میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا وفد وزیراعظم کی سربراہی میں شریک ہوگا۔

اس تقریب میں ایک ہزار سے زائد عالمی رہنماؤں کی میزبانی کا امکان ہے، جن میں سربراہان مملکت اور حکومت کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی شعبوں، بین الاقوامی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور این جی اوز کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

اس پلیٹ فارم کا مقصد بین الاقوامی چیلنجوں سے نمنٹے کیلئے عالمی تعاون کو فروغ دینا اور اقتصادی بحالی کیلئے پائیدار حل تجویز کرنا ہے۔

وزیراعظم پاکستان خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے عہدیداروں سمیت اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ تقریب میں شرکت کرینگے، وزیراعظم کی سربراہی میں پاکستانی وفد اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اپنے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے اس قیمتی موقع سے فائدہ اٹھائے گا۔

اس اجلاس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے مملکت سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کا مقصد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کیساتھ ملکر زراعت، توانائی، کان کنی، سیاحت اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

Watch Live Public News