ویب ڈیسک: صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی بروز پیر سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے۔
اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے طلب کیا گیا ہے۔یہ موجودہ قومی اسمبلی کا پانچواں اجلاس ہوگا۔