ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی، جن میں دو ترمیمی بل بھی شامل ہیں۔
صدر زرداری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ) ترمیمی بل 2026 اور اسٹینڈرڈ ٹائم (تشریحِ حوالہ جات) ترمیمی بل 2026 کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ صدرِ مملکت نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی، راولپنڈی کی ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ میں نظرثانی کی منظوری بھی دے دی۔
صدر زرداری نے بحری جہازوں میں موجود مضر مواد کے ماحول دوست انتظام سے متعلق بل کی بھی منظوری دی۔
مزید برآں، پمز کی اسٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغۂ شجاعت دینے کی منظوری بھی دے دی گئی۔