اداکارہ کرشنا مکھری جی ہراسانی کا شکار

 اداکارہ کرشنا مکھری جی ہراسانی کا شکار
کیپشن: اداکارہ کرشنا مکھری جی ہراسانی کا شکار

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ کرشنا مکھری جی نے سیریل شبھ شگن کے پروڈیوسر پر ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کرشنا مکھری جی کاکہنا تھاکہ انتہائی برے وقت سے گزر رہی ہوں اور گزشتہ ڈیڑھ برس سے مشکلات کا شکار ہوں۔   میں افسردہ اور پریشان تھی، میرا دل روتا تھا جب میں خود کو اکیلا محسوس کرتی تھی اور یہ سب کچھ تب شروع ہوا جب میں نے اپنا آخری شو ’شبھ شگن‘ کرنا شروع کیا۔

اداکارہ کاکہنا تھاکہ یہ شو کرنا میرا زندگی کا بدترین فیصلہ تھا، میں یہ شو کرنا ہی نہیں چاہتی تھی لیکن میں نے دوسروں کا سنا اور شو کرنے پر آمادہ ہوئی۔

اداکارہ نے کہا کہ پروڈکشن ہاؤس اور پروڈیوسر کندن سنگھ نے مجھے متعدد مرتبہ ہراساں کیا۔  ایک مرتبہ جب سیٹ پر انکی طبیعت بہتر نہیں تھی اور وہ شوٹ کرنے سے ہچکچا رہی تھیں تو اس وقت پروڈیوسر نے انہیں میک اپ روم میں بند کر دیا تھا۔

اداکارہ نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ پروڈکشن ہاؤس نے مجھے پورا معاوضہ بھی ادا نہیں کیا اور اس نے مجھے بڑی رقم کی ادائیگی کرنی ہے۔

Watch Live Public News