عالمی کرکٹ کی بحالی؛ وزیراعظم احسان مانی کے معترف

عالمی کرکٹ کی بحالی؛ وزیراعظم احسان مانی کے معترف
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کی کارکردگی پر شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بطور چیئرمین پی سی بی اپنے 3 سالہ دور میں پاکستانی کرکٹ کیلئے خدمات سرانجام دینے پر میں احسان مانی کا شکرگزار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ریجنل ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ کھڑا کرنے اور عالمی کرکٹ کی پاکستان واپسی میں بھرپور کردار کرنے پر میں ان کا بطورِ خاص ممنون ہوں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل احسان مانی نے وزیر اعظم سے ملاقات میں بورڈ کے معاملات اورمختلف منصوبوں پر بریفنگ دی تھی۔ وزیر اعظم نے احسان مانی کو عہدے میں توسیع کا عندیہ دیا تھا۔ کچھ روز پہلے ہی عمران خان کی موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سابق کپتان رمیز راجہ سے وزیر اعظم ہاؤس میں علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی تھی۔ ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سکول کرکٹ کی بحالی کیلئےپنجاب خصوصاًسینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کاجائزہ لیکرخوش ہوں۔870سکولز + 231 کالجزگراؤنڈز کیساتھ پنجاب بھرمیں کھیلوں کے355میدان تیار کئےگئےہیں۔تمام صوبوں کومیری تاکیدہےکہ کھیلوں کی بحالی + نوجوانوں کوکھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کریں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔