امریکہ کا افغانستان پر فضائی حملہ، اہم ٹارگٹ کی ہلاکت

امریکہ کا افغانستان پر فضائی حملہ، اہم ٹارگٹ کی ہلاکت
کابل ( ویب ڈیسک ) کابل ایئر پورٹ پر حملے میں 170 افراد کے مارے جانے کے بعد امریکہ نے افغانستان پر فضائی ڈرون حملہ کرتے ہوئے ننگر ہار کے علاقہ میں داعش خراسان کے ہائی ویلیو ٹارگٹ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ٹارگٹ کے علاوہ کسی معصوم جان کا ضیاع نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر حملے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو چکی ہے جبکہ امریکہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر امریکہ سے نکلنے اور خاص طور پر کابل ایئر پورٹ سے دور رہنے کی تاکید کرتے ہوئے اس حملے کا ذمہ دار داعش خراسان کو قرار دیا ہے، اس سے قبل ایجنسیوں کی طرف سے یہ اطلاع دے دی گئی تھی کہ کابل ایئر پورٹ پر بڑے حملے کا خطرہ ہے لیکن امریکہ نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا۔ امریکہ کی طرف سے رات گئے افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں امریکی حکام کے مطابق داعش خراسان کا ہائی ویلیو ٹارگٹ ہلاک ہو گیا ہے جو کابل ایئر پورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، امریکی حکام کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں کوئی کولیٹرل ڈیمج یعنی کئی بے گناہ کی جان نہیں گئی ہے۔