ٹینکر الٹنے سے 50 ہزار لٹر تیل بہہ گیا

ٹینکر الٹنے سے 50 ہزار لٹر تیل بہہ گیا
پبلک نیوز: رینالہ خورد میں آئل ٹینکر الٹ گیا۔ ٹینکر الٹنے سے 50 ہزار لٹر تیل بہہ گیا۔ شیخوپورہ میں دھنت پورہ کے قریب وین آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد میں نیشنل ہائی وے پر 11ون اے ایل کے قریب فرنس آئل ٹینکر الٹ گیا۔ ٹینکر الٹنے سے ٹینکر میں موجود 50 ہزار لٹر آئل زمین پر بہہ گیا۔ حادثہ ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آئل ٹینکر کراچی سے لاہور جارہا تھا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ دوسری جانب شیخوپورہ میں دھنت پورہ کے قریب وین آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتام منتقل کردیا گیا۔ متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔