’افغان طالبان کو امریکہ سیاسی قوت کے طور تسلیم کر چکا‘

’افغان طالبان کو امریکہ سیاسی قوت کے طور تسلیم کر چکا‘
لاہور ( پبلک نیوز) امریکہ در اصل افغان طالبان کو سیاسی قوت کے طور تسلیم کر چکا ہے۔ بریگیڈیئر (ر) غضنفر علی نے پبلک نیوز کے ٹاک شو انسائیٹ ود فواد خورشید میں اظہار خیال کرتے ہوئے اندر کی بڑی خبر دے دی۔ لائیو شو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ افغانستان میں بہت بری ہوئی۔ اب امریکہ افغان طالبان کو ایک سیاسی قومی کے طور پہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ دفاعی تجزیہ کار نے بتایا کہ افغانستان والے معاملہ میں بھارت کردار انتہائی مضحکہ خیز ہے، انڈیا اس کتے کی مثال بن گیا ہے جو نہ گھاٹ کے رہتا ہے اور نہ گھر کا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا کردار ہمیشہ سے منافقانہ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک یہ ایک عالمی مسئلہ ہونے کے باوجود حل نہیں ہو سکا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔