ویب ڈیسک: افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کو پاکستان کا معاملہ قرار دے دیا۔ ایک نجی ٹی شو میں گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان نے ذبیح اللہ مجاہد نے اس حوالے سے دوٹوک انداز میں بتا دیا۔ انھوں نے کہا کہ افغان طالبان سربراہ نے متعدد بار یہ واضح کیا ہے ہماری سرزمین کسی کے خلاف بھی استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ اینکر کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر افغان طالبان سربراہ کو پاکستانی طالبان اپنا سربراہ تسلیم کرتے ہیں تو ان کی بات بھی ماننا ہو گی۔ ٹی ٹی پی کے خلاف یا اس کے حق میں فیصلہ کرنا اور اس کے متعلق لائحہ عمل طے کرنا ہماری نہیں بلکہ پاکستان، پاکستانی علما اور وہاں کے دینی حلقوں کی ذمہ داری ہے۔