داعش کو بہت جلد کنٹرول کر لیں گے: طالبان ترجمان

داعش کو بہت جلد کنٹرول کر لیں گے: طالبان ترجمان
کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ داعش (دولت اسلامیہ عراق و شام) کو بہت جلد کنٹرول کر لیں گے۔ افغان دارالحکومت کابل میں ایئر پورٹ پر ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی جس کے بعد افغان طالبان پر کئی طرح کے سوالات اٹھائے جانے لگے۔ ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے طالبان کے ترجمان نے وضاحت کر دی۔ سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ خارجی قبضہ ختم ہو جائے تو داعش کو ختم کرنے میں دن نہیں لگیں گے۔ انھوں نے واضح کیا کہ داعش میں افغان نہیں بلکہ زیادہ تر باہر کے لوگ ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔