لاہور: پرائیویٹ طلباوطالبات کے لیے جماعت گیارہویں کی انرولمنٹ برائےتعلیمی سال2023-2025 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 25ستمبر تک بغیر لیٹ سنگل فیس کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں ۔ پرائیویٹ طلباوطالبات کو 1660 روپے جمع کرانے ہونگے۔ جس میں 1000 روپے رجسٹڑیشن فیس 530 روپے پروسیسنگ فیس کے علاوہ 130 روپے سپورٹس فیس شامل ہے ۔ 25 ستمبر کے بعد ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن ریٹرن مورخہ 10 اکتوبر 2023 تک جمع کرائی جاسکتی ہے ۔ 11 اکتوبر کے بعد 50 روپے یومیہ جرمانہ وصول کیا جائے گا ۔ پرائیویٹ طلبا و طالبات کو ناظرہ قرآن پاک بمعہ ترجمہ بطور لازمی مضمون پڑھنا ہو گا۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق رجسٹریشن ریٹرن کے مطلوبہ معلومات بورڈ کی ویب سائٹwww.biselahore.com پر موجود ہے۔