فٹبال ،ہاکی کے بعد اب کرکٹ میں بھی ریڈ کارڈ دکھائے جائیں گے

فٹبال ،ہاکی کے بعد اب کرکٹ میں بھی ریڈ کارڈ دکھائے جائیں گے
فٹبال اور ہاکی میں ریفریز کھلاڑیوں کو ریڈ اور یلو کارڈ کھاتے ہی تھے لیکن اب یہ دونوں کارڈز کرکٹ میں بھی دکھائے جائیں گے۔اس کا باقاعدہ آغاز بھی ہوچکا ہے۔ ویسٹ اینڈیز میں کیریبئن پریمیئر لیگ جاری ہے، جس میں میچ کے دوران امپائر نے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا ۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں پیٹریاٹس اور نائٹ رائڈرز کے درمیان میچ ہوا ، اس میچ میں فیلڈ امپائر نے نائٹ رائڈرز کے سنیل نارائن کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا۔ان کے باہر جانے کی وجہ سے ٹیم نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ فیلڈنگ کی اور اس دوران صرف دو فیلڈرز 30 گز کے دائرے سے باہر فیلڈنگ کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔