پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے سعودی عرب میں گرفتار

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے سعودی عرب میں گرفتار

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیاگیا۔

 تحریک انصاف کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو سعودی عرب میں حراست میں لے لیاگیا، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فہیم خان نے خانہ کعبہ کے سامنے 9مئی سے متعلق ویڈیو بنائی تھی، پی ٹی آئی کراچی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی ایما پر سابق ایم این اے فہیم خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر فہیم خان نے گزشتہ روز خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوکر ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کیا گیا تھا جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر جاری کیا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں فہیم خان نے کہا کہ میں خانہ کعبہ میں موجود ہوں اور مجبوراً یہ بات کرنے جارہا ہوں ، چونکہ پاکستان میں عمران خان کے خلاف ایک جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے کبھی بھی ہمیں یہ نہیں کہا کہ کسی بھی تنصیبات پر حملہ کرو یا فوج کے خلاف بات کرو کیوں کہ وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا جھوٹا بیانیہ رچایا گیا اس میں عمران خان بالکل ملوث نہیں اور وہ لوگ یہاں آکر حلف لے کر یہ بات بولیں کہ یہ عمران خان نے کیا ہے جو انہیں 9 مئی کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

Watch Live Public News