'پاکستان بحرین کیساتھ اپنے دوستانہ،تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے'

'پاکستان بحرین کیساتھ اپنے دوستانہ،تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے'
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج بحرین کے شاہ حمد بن آل خلیفہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہونے والی کلائمیٹ ریزیلینٹ(Climate Resilient Pakistan) پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس سے آگاہ کیا اور اس کانفرنس میں بحرین سے اعلیٰ سطحی شرکت کی درخواست کی۔ محترم شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے پاکستان میں موسمیاتی سیلاب کے بعد تعمیر نو اور بحالی کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شاہ حمد نے بحرینی قیادت کی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔