اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بھی سیاست کے میدان میں انٹری دی ہے۔ سابقہ اداکارہ نور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، انہوں نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے کاغذات جمع کروا دیئے۔ نور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں جہاں ان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔ یاد رہے کہ سابقہ اداکارہ نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری کی اہلیہ ہیں، نور ماضی میں شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام رہی ہیں، بے شمار فلموں میں انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔