لاہور(پبلک نیوز) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ جب ووٹ بکتا ہے تو سیاسی جماعتوں کو متناسب نمائندگی نہیں ملتی۔
شہباز گل کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دیئے گئے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ میں قابل شناخت ووٹ اور متناسب نمائندگی کا کیس لے کر سپریم کورٹ گئی ہوئی ہے، پنجاب کےسینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت ہوئی، نا تو ہم نے ووٹ بکنے دیا اور نا ہی متناسب نمائندگی کی خلاف ورزی ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف سینیٹ میں identifiable ووٹ اور متناسب نمائندگی کا کیس لے کر سپریم کورٹ گئی ہوئی ہے۔جب ووٹ بکتا ہے تو سیاسی جماعتوں کو متناسب نمائندگی نہیں ملتی۔پنجاب کےسینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت ہوئی،نا تو ہم نے ووٹ بکنے دیا نا ہی متناسب نمائندگی کی خلاف ورزی ہوئی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 28, 2021
ایک اور ٹویٹ میں انکا کہنا تھا کہ پچھلے چند دن سے ایک بات کا مشاہدہ کیا کہ جب بھی کوئی ٹویٹ کرتا ہوں تو اس پر پہلے پانچ منٹ میں 30 سے 50 کمنٹ ہو جاتے ہیں جو سب کے سب گالی گلوچ پر مبنی ہوتے ہیں تاہم اگر رات 3 بجے کے بعد ٹویٹ کروں تو مریم کا گالم گلوچ بریگیڈ نظر نہیں آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ تمام لوگ نظریاتی نہیں ہیں بلکے معاوضے پر کام کرتے ہیں، اگر نظریاتی ہوں تو تمام کے تمام اتوار کی چھٹی کیوں کریں۔
پچھلے چند دن سے ایک بات کا مشاہدہ کیا۔میں جب بھی کوئی ٹویٹ کرتا ہوں تو اس پر ہونے والے تیس سے پچاس کمنٹ پہلےپانچ منٹ میں ہو جاتے ہیں۔سب گالی گلوچ پر مبنی ہوتے ہیں۔اگر ٹویٹ رات 3 بجے کے بعد کرو یا اتوار کی صبح کسی یا دوپہر تک تو آپ کو باجی مریم کا paid گالی گلوچ برگیڈ نظر نہیں آتا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 28, 2021