کل سپریم کورٹ سے عظیم فیصلہ آنے والا ہے: شیخ رشید

کل سپریم کورٹ سے عظیم فیصلہ آنے والا ہے: شیخ رشید
اسلام آباد (پبلک نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انشاء اللہ اس سال پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔کل سپریم کورٹ سے عظیم فیصلہ آنے والا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پورے ملک میں آن لائن ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔30روز میں وزارت داخلہ ویزا جاری کر دیگی۔ایف آئی اے سے کالی بھیڑوں کو نکالا جائیگا۔کل سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آنا ہے جو کہ عظیم ہو گا۔حمزہ شہباز کے رہا ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔بارہ کہو والے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت ہے اور وہ عمران خان کے اتحادی ہیں۔ایم کیو ایم کو معلوم ہے کہ انہوں نے کیا فیصلہ کرنا ہے۔مجھے امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی۔پی ڈی ایم سے میری درخواست ہے کہ اپنے احتجاج کو دو چار دن آگے لے جائے۔ شیخ رشید نے کہا کہ آئی جی کو ہدایت کرتا ہوں کہ بارہ کہو واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کریں۔سینٹ کے انتخابات میں حفیظ شیخ کی کامیابی یقینی ہے۔فیٹف کے 27میں سے 24نکات پورے ہو چکے ہیں جس کیلئے وزارت داخلہ کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب تک قانون کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں کیا جائیگا ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی۔پی ڈی ایم جب تک ٹھہرنا چاہے ٹھہرے ہم پانی اور دیگر بندوبست کر کے دیں گے۔ڈسکہ معاملے کو اتنا اچھالا گیا ورنہ ایک نشست سے کیا فرق پڑتا ہے۔ سرپرائز ڈے پر کسی بھی اپوزیشن رہنما سے کوئی پیغام جاری نہیں کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔