کراچی (پبلک نیوز) پاکستان سوپر لیگ میں آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ٹاکرا ہو رہا ہے۔ لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتفصیلات کے مطابق پاکستان سوپر لیگ میں آج لاہور قلندر اور کراچی کنگز میں ٹاکرا ہو رہا ہے جہاں پر ٹاس جیتنے کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان سہیل تنویر نے کہا کہ یہ ایک مختلف گیم ہے جس میں دونوں اطراف برابر ہیں۔ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ ہمارے پاس بہترین فاسٹ باؤلرز ہیں لیکن یہ وکٹ سپن بھی لگ رہی ہے ٗ شاید گیند تھوڑی بہت بریک ہو۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم لاہور اور کراچی کے میچ میں روایتی حریف کے سوال کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہوتا۔نہ ہماری ٹیم پر کوئی دباؤ ہوتا ہے اور میرے خیال میں لاہور کی ٹیم پر بھی کوئی دباؤ نہیں ہوتا۔یہ ایک بڑا میچ ہوتا ہے ہم پاور پلے میں وہی روایتی طریقہ اختیار کریں گے جو ہم پہلے بھی کرتے ہیں۔جب آپ کوئی کسی ٹارگٹ کو حاصل کرنا چاہتے ہیں کو آخری چار پانچ اوورز میں ہر ٹیم زیادہ سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہو پاتی لیکن آج ہم یہی کوشش کریں گے کہ آخری اوورز میں بھی زیادہ رنز بنا سکیں۔ لاہور قلندر کی ٹیم میں آج ایک اہم تبدیلی بھی ہوئی ہے جب سلمان کی جگہ ذیشان اشرف کھیل رہے ہیں جبکہ کراچی کنگز میں عامر یامین کی جگہ الیاس کو ٹیم میں جگہ دی گئی