پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 09 بجے، 28 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 09 بجے، 28 فروری 2021
سینٹ انتخابات سے تین روز قبل سیاسی جماعتیں متحرک ٗ سندھ میں تحریک انصاف کو اتحادی جماعت کا جھٹکا ٗ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحوں میں معذرت کر لی۔ اسد عمر اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت انتظار ہی کرتے رہ گئے۔ملکی سیاست نے انگڑائیاں لینا شروع کر دیں۔حکومتی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔سینٹ الیکشن میں اچھے کی امید ہے اور حکومتی صفوں میں مایوسی کا ماحول ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد گفتگو چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا ”کٹھ پتلی کو متحد ہو کر سینٹ الیکشن بھی ہرائیں گے“۔حفیظ شیخ سینٹ کی سیٹ جیتیں گے ٗ شیخ رشید پرعزم۔گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم انہیں ووٹ دے گی۔ انہوں نے آصف علی زرداری کی کرپشن چھپانے کیلئے قربانی دی۔وزیر اعظم نے ٹلہ جوگیاں اور سالٹ رینج پارک کا افتتاح کر دیا ٗ تقریب سے خطاب میں کہا کہ تاریخی مقامات کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ ملک میں آثار قدیمہ کے شعبہ میں خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا۔ سیاحت کے شعبہ سے ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے۔عوام کیلئے اچھی خبر ٗ حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ۔قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی گئی ٗ شہباز گل کی تصدیق۔ ٹویٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم نے قیمتوں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔