بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی

بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی
لاہور ( پبلک نیوز) ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت مکمل ہو گئی، بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے کے اضافے سے صارفین پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔اضافے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک حکام پرنہیں ہوگا۔ نیپرا حکام کے مطابق جنوری میں ایل این جی کمی سے7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا،اس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑا ۔اگرسولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کوئلے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔اگر ایندھن کی قیمتیں نہ بڑھتی تو بجلی قیمت میں کمی ہوتی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔