’’بالی وڈ بیوٹی ’’کے وارنٹ ، عدالت نے مفرور قراردیدیا

jaya prada
کیپشن: jaya prada
سورس: google

  ویب ڈیسک : اداکارہ اور سابق رکن پارلیمنٹ جیا پرادا کو بھارت کی ریاست  یوپی کے رام پور کی ایک خصوصی عدالت نے ان کے خلاف چل رہے دو مقدمات میں سماعت کے لیے حاضر نہ ہونے کے بعد ’ مفرور‘ قرار دے دیا ہے۔

 یہ معاملہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق ہے، جب وہ رام پور سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار تھیں۔

رپورٹ کے مطابق، جیا پردا سات بار غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ شوبھیت بنسل کی سربراہی والی ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے اب پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ڈپٹی ایس پی کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے تاکہ 6 مارچ تک عدالت میں ان کی موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

جیا پردا پہلے راجیہ سبھا اور پھر لوک سبھا کی رکن رہ چکی ہیں۔ وہ 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوئی تھیں۔