گوادر میں مسلسل 24گھنٹے بارش، شہر تالاب بن گیا

گوادر میں مسلسل 24گھنٹے بارش، شہر تالاب بن گیا
سورس: publicnews

ویب ڈیسک: گوادر میں مسلسل 24گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں بازار ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں، سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ درجنوں کچے مکان گر گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں 16 گھنٹے سے مسلسل بارش جاری ہے ۔ بارش کے باعث پورا گوادر شہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ اگر بارش کا سلسلہ مزید اسی طرح رہا تو مکانات منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کے اقدامات نظر میں نہیں آرہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ، جی ڈی اے اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے پانی کو نکالنے کے انتظامات نظر نہیں آرہے۔

واضح رہے کہ گوادر میں 16 گھنٹے سے زائد مسلسل بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئے ہیں، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

Watch Live Public News