ویب ڈیسک : پی ٹی آ ئی اور سنی اتحاد کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی صدارت میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سنی اتحاد کونسل کے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کل حلف اٹھائیں گے لیکن اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرائینگے
سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ساجد خان، عائشہ نذیر جٹ، شاہد، عامر نزیر، منور منج، شہریار آفریدی، ملک عمر فاروق اور علی افضل ساہی شریک ہوئے
جبکہ خرم شہزاد ورک، غلام احمد، زین قریشی، نیاز ککڑ، زولیخہ ملک، میاں گوہر، شمس العباس، علی خان جدون بھی شریک تھے اسی طرح نواز خان، راحت خان، آصف خواجہ، حاجی امتیاز، نسیم علی شاہ، جمال احسن، حیاء اظہر نے بھی اجلاس میں شرکت کی
زبیر خان، اقبال آفریدی، داوڑ کنڈی، ریاض خان اور احسان ورک بھی اجلاس کا حصہ تھے ۔
سنی اتحاد کے رہنما عاطف خان کی میڈیا ٹاک
سنی اتحاد کے رہنما عاطف خان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے پی ہائوس میں ہمارا اجلاس ہوا ہے،خصوصی طور پر ایک قرارداد پاس ہوئی ہے،اس میں یہ طہ پایا ہے کہ ہم اجلاس میں بھر پور شرکت کریں گے،جو ہمارے کارکنا اور لیڈران جیل میں ہیں ان کی ضمانت کی جائے،عوام کا ووٹ ان کا حق ہے ان کا حق واپس کیا جائے، آئین کے مطابق ہمیں ہماری ریزروڈ سیٹ ملنی چاہیئے۔
عاطف خان نے مزید کہا کہ جس کی جتنی سیٹیں ہو گی ان کو اس حساب سے ریذورڈ سیٹ ملیں گی،عامر ڈوگر کا نام اسپیکر اور وزیراعظم کے لئے عمر ایوب کا نام فائنل ہوا ہے، پی ٹی آئی کو جلسے نہیں کرنے دئیے گئے، باقی پارٹیوں نے جلسے کئے اور عوام نے پھر بھی انہیں ووٹ نہیں دیا،عمران خان کا فیصلہ ہے وہ جس مرضی کو منتخب کریں،ہمارا احتجاج چلتا رہے گا۔
علی محمد خان کی میڈیا ٹاک
علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس ہوا ہے،ہمارے نئے ممبران نے شرکت کی،سب لوگ کافی مشکلات سے ہو کر آئے ہیں،وورکز ہمارے بیانے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں،باہر کی ڈکٹیشن پر یہ ملک بلکل نہیں چلے گا،عمران خان اسی کی سزا کاٹ رہے ہیں،آج فیصلہ ہوا ہے کہ تحریک انصاف عمران خان کو قانونی طور پر نکالا جائے۔
علی محمد خان نے کہا کہ اس کے علاوہ یاسمین راشد اور دیگر کارکنان کو نکالنے کے لئے پوری جدوجہد کریں گے، ہم کسی کو حق نہیں دیں گے کہ وہ حد کراس کریں،ہمارا مینڈیٹ جو ہے اس میں سے آدھا لے لیا گیا ہے،پورا کا پورا کراچی ہم سے چھین لیا گیا،ن لیگ کی بڑی قیادت خد میاں صاحب بھی اپنی سیٹ ہاریں ہیں،کچھ کو فارم 47 سے جتوایا گیا ہے، اگر ہم نے پچیس کڑور عوام کو نکالا ہے، لوگوں نے ویل چئیر پر بیٹھ کر ووٹ ڈالا ہے۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے التجا کرتے ہیں کہ اس معاملے کا کوئی حل نکالیں،قاضی صاحب کی بات یاد ہے کہ پتھر پر لکیر ہے کہ الیکشن ہوں گے، جنہوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا ، اسی نے اس کا جنازہ نکالا۔