چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے
کیپشن: Mohsin Naqvi
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی دبئی پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اپنی فیملی کے ساتھ رخصت پر بیرون ملک چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی فیملی کے ساتھ چھٹیوں پر دُبئی گئے ہیں۔ محسن نقوی ایک سال سے زائد عرصہ نگران وزیراعلی پنجاب رہے اور اس دوران کئی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے علاوہ دیگر کام بھی مکمل کروائے۔

محسن نقوی سرکاری مصروفیت کی بنا پر فیملی کو زیادہ وقت نہیں دے سکے تھے اس لیے اب وہ ان کے ہمرا دبئی میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ 

Watch Live Public News