ملتان سٹیڈیم واقعہ، محمد عامر فوری کارروائی پر مریم نواز کے مشکور

ملتان سٹیڈیم واقعہ، محمد عامر فوری کارروائی پر مریم نواز کے مشکور
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پنجاب کی نو منتخب وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی شکایت پر واقعہ کا نوٹس لیا۔ جس کے بعد ان کی جانب سے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عامر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کھلاڑی کو فون کرکے واقعے کی معلومات حاصل کیں ہیں اور ملتان کے ڈپٹی کمشنر اور کھلاڑی کے مابین معاملات سلجھا دیے۔

ایکس پر محمد عامر نے فوری کارروائی کرنے پر پوسٹ شیئر کرکے مریم نواز کا شکریہ ادا بھی کیا ہے۔

فاسٹ بولر نے لکھا میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے اہلخانہ کے ساتھ اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیا اور اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے فون کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی خود ذاتی طور پر میری تمام غلط فہمی دور کردی ہے۔

کھلاڑی نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور لکھا کہ میں تہہ دل سے ان کی کاوش کو سراہتا ہوں اور اس نئے سفر میں میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔ 

واضح رہے کہ کرکٹر محمد عامر نے 26 فروری کو ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے ملتان کے ڈپٹی کمشنر پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہوں نے میچ کے دوران مبینہ طور پر کھلاڑیوں کے اہلخانہ سے بدسلوکی کی ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے  معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Watch Live Public News