فرانسیسی ملاح نے دنیا کی پہلی ملٹی ہل ریس جیت لی

ویب ڈیسک: پچاس دنوں میں پوری دنیا کا  اکیلے کشتی میں چکر لگانے کی ریس  فرانس کے چارلس کاڈرلیئر نے جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق چارلس نے ریس میں چھ  دیگر کشتیوں کے بیڑے کو پیچھے چھوڑ کر شکست دی۔ چارلس ملٹی ہل کشتی میں دنیا کا چکر لگانے والا صرف آٹھواں ملاح بن گئے ۔ 

انہوں نے  50 دنوں میں 51,000 کلومیٹر  سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا ہے۔

چارلس کا کہنا تھا کہ وہ ریس کے دوران بلکل ایک روبوٹ بن گئے تھے جو اپنی کشتی کے ساتھ ہمیشہ جڑا رہتا ہے۔

Watch Live Public News