(ویب ڈیسک ) روسی شطرنج کے گرینڈ ماسٹر بورس اسپاسکی 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بورس اسپاسکی کے انتقال کی تصدیق انٹرنیشنل چیس فیڈریشن (FIDE) کے جنرل ڈائریکٹر ایمل سوٹووسکی نے کی۔
خیال رہے کہ بورس اسپاسکی 1969 سے 1972 تک دنیا کے دسویں عالمی شطرنج چیمپئن رہے۔ 1972 میں انہیں آئس لینڈ کے شہر ریکیاوک میں ہونے والے "صدی کے مقابلے" میں امریکی کھلاڑی بوبی فشر کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ بورس اسپاسکی نے 1978 میں فرانسیسی شہریت اختیار کر لی تھی۔
ان کی موت پر روسی شطرنج فیڈریشن کے صدر آندرے فلاتوف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "وہ ایک عظیم شخصیت تھے، کئی نسلوں کے شطرنج کھلاڑی ان کے کھیل اور حکمتِ عملی سے سیکھتے رہے ہیں،ان کی وفات ملک کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔"