(ویب ڈیسک)رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 کیلیے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے انتخابی منشور پیش کیا کہ اسمبلی کی پانچ سالہ مدت زیادہ لگتی ہے اس کو چار سال کر دیں گے، آئندہ وزیر اعظم ڈائریکٹ عوام کی مرضی سے منتخب ہوگا، آئینی ترامیم لائیں گے کہ وزیر اعظم کا انتخاب ایم این ایز سے نہیں ہوگا۔ منشور میں ہم نے نوجوانوں کیلیے بہت کچھ رکھا ہے ان کو سہولت دیں گے اور آبادی کنٹرول کرنے کیلیے آگاہی مہم چلائیں گے۔
خان نے اپنا انتخابی منشور پیش کردیا#PublicNews #PublicUpdate #PublicVideo #Elections2024 #Elections #FaislaPublicKa @BarristerGohar @PTIofficial pic.twitter.com/U4KaIpJbLB
— Public News (@PublicNews_Com) January 28, 2024
شاندار مستقبل اور خراب ماضی سے چھٹکارا ہمارا سلوگن ہے، ہم چاہتے ہیں ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن قائم کیا جائے، اقتدار میں آئے تو ایک ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن بنائیں گے تاکہ تمام معاملات کی تہہ تک جایا جائے، ہمارا یہ بھی سلوگن ہے کہ ایک قوم ایک جیسے قانون سب ہوں گے برابر۔
بیرسٹر گوہر نے کہا پی ٹی آئی کا وژن ہے ملک میں ریاست مدینہ قائم ہو، ایک ملک میں امیر اور غریب کے لئے دو الگ قانون نہیں ہو سکتے، قانون کی حکمرانی پوری دنیا کا بنیادی اصول ہے، ہم بھی چاہتے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی پر زیادہ زور دیا جائے، سب اپنے دائرے میں رہ کر قانونی فرائض انجام دیں گے تو سب کے لئے ایک ہی قانون ہوگا۔
بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ منشور کی کاپی بھی جلد سامنے لائیں گے، ہم ان تمام جماعتوں سے بالکل مختلف ہیں، عوام کے تحفظ کے لئے کرمنل پراسیجر کورٹ لائیں گے، 2 سال میں جو مشکلات ہم پر آئیں یہ سب کے سامنے ہیں، ہمارے منشور میں نیا پاکستان اور نیا تبدیلی کا نظام شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیز ہوگا معاشی پہیہ اور ترقی کرے گا پاکستان ہمارے منشور کا حصہ ہے، ملک کی ترقی کے لئے ایک اچھی حکومت ہونی چاہیے، اچھی حکومت کے ہوتے ہوئے معاشی مسائل حل کر سکتے ہیں، معیشت کے حوالے سے بھی ریفارمز لے کر آئیں گے، ٹیکس اسکیمز میں ریفامز لائیں گے جو ٹیکس نہیں دیتا ان کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔
لوکل انڈسٹری بڑھانے کا مشن بھی منشور میں شامل ہے، جہاں جہاں پرائیویٹائزیشن کی ضرورت ہوگی وہاں جلد یہ کام کریں گے، آمدن بڑھا کر قرضوں کو کم کریں گے، ایگریکلچر سیکٹر اور کسان کی بہتری کیلیے اقدمات کریں گے، کسانوں کو سہولتیں اور سبسڈیز فراہم کریں گے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ صحت کے شعبےکے لئےصحت مند اور خوشحال عوام جیے پاکستان ہمارا سلوگن ہے، ہم نے گزشتہ حکومت میں صحت کارڈ متعارف کروایا تھا اس کے دائرہ کار کو مزید بڑھائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نےمزید کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے ایجوکیشن بہت اہم ہیں، ایجوکیشن سیکٹر کے حوالے سے ریفارمز لائیں گے، ملک میں تعلیم اور ہنر ہوگا تو نوکری ملے گی، ایجوکیشن سسٹم میں ریفارمز کر کے سب کیلیے ایک یونیفارم لائیں گے۔