ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ اپنے بہن، بھائیوں اور بزرگوں کے حقوق کےلیے ہمیشہ لڑتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں ریلی سے خطاب میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہم نے کراچی میں صحت کی سہولیات دیں، پیپلز بس اور پنک بس سروس شروع کی۔ہمارا منشور عوام دوست ہے، ہم مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں، آٹھ فروری کو تیر پر مہر لگائیں، اب بلاول اور میں آپ کی آواز ہوں۔
بلاول کی بہن آصفہ بھٹو زرداری کا لیاری پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، کارکنوں نے پیپلزپارٹی قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔
انتخابی سرگرمیاں ، رہنما پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو متحرک،آصفہ بھٹو کی کراچی کے علاقے لیاری میں ریلی #PublicNews #PublicUpdate #PublicVideo #Karachi @AseefaBZ @MediaCellPPP pic.twitter.com/wC5gakOOkn
— Public News (@PublicNews_Com) January 28, 2024