پاکستان میں کورونا بے قابو،مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد تک جا پہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 119 نئے کیس رپورٹ، مزید 44 افراد لقمہ اجل بن گئے،اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 133 ہو گئی، 56 ہزار 952 مریض زیرعلاج، 2 ہزار 898 کی حالت تشویشناک ہے راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا ،نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھنے سے تغیانی کا خطرہ، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مقامی انتظامیہ اور ایمرجنسی ادارے ہائی الرٹ، دارالحکومت میں 40 سے زیادہ فیڈرز ٹرپ کرگئے،آئیسکو کی شہریوں کو بجلی کے تاروں،کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے دور رہنے کی ہدایت وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان امن کا شراکت دار ہے اور کسی تنازعہ کا حصہ نہیں بنے گا، کہا امریکا افغان مسئلے کا حل نکالنے میں ناکام رہا، افغانستان میں ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا جاتا رہا،بتایا جائے طالبان کو محفوظ ٹھکانے دینے کے ثبوت کہاں ہیں،جنگ کی صورت میں ہم مزید مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ زیادتی سے متاثرہ شخص کبھی اس کا ذمہ دار نہیں ہوتا،کوئی شک نہیں کہ زیادتی کرنے والا ہی قصور وار ہے، کہا پہلے بھی میرے بیان کو جان بوجھ کر غلط انداز میں پیش کیا گیا ،امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پردہ صرف عورت کے لئے نہیں ،مرد کے لئے بھی ہے، اسلام میں پردے کا مقصد معاشرے میں بگاڑ کو روکنا ہے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےجنسی تشدد کے واقعات اور معاشرے میں پردے کے بیان کو کچھ جعلی لبرلزنے ہرصورت نفرت انگیز سوچ کا رنگ دینا ہے،ٹویٹ کیا کہ ان لوگوں نے پہلے بھی وزیراعظم سے ایک جھوٹا اور غلط بیان منسوب کیا، اب کھل کر بات ہوئی کہ پردہ صرف عورت کے لئے نہیں