کراچی (ویب ڈیسک) سندھ مشن کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تحریک انصاف کا بڑا اقدام، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ کو معاون خصوصی برائے سندھ امور مقرر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک نوٹیفکیشن شیئر کیا جس میں ارباب غلام رحیم کی تقرری کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم صاحب سندھ میں ایک منجھے ہوئے اور بے داغ سیاستدان ہیں۔ میں انہیں وزیراعظم کا معاون خصوصی بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مل کر سندھ کے عوام کو پیپلزپارٹی کی نحوست سے نجات دلائیں گے۔