پشاور میں بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد ان کو قتل کرنے والے سیریل کلر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق پشاور سے ہے، اس کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے اور اس ملزم کو گلبرگ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تینوں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کیا ہے. گرفتار ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بچیوں کے ساتھ میچ کر گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ حلیہ بدل کر ملزم نے بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے. ملزم نے ریلوے کالونی میں 3 جولائی کو 10 سالہ بچی سے پہلے زیادتی کی اور بعد میں اس کو قتل کر دیا تھا. اس کے بعد دوسری مرتبہ ملزم نے 10 جولائی کو گلبرگ میں دوسری بچی سے زیادتی کی تھی اور ملزم نے تیسری بچی کو 17 جولائی کو کالی باڑہ میں تیسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔